فیصل صالح کی ملاقات ، سیاست دان ایک پیج پر آئیں ، ملک کیلئے کام کریں : شجاعت 

Jan 22, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے ملاقات کی۔ چودھری شجات حسین نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ سب کو ملکر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔ تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کیلئے کام کریں۔ دہشت گردی کے واقعات تیزی پکڑ رہے ہیں۔ ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔

مزیدخبریں