مریم نواز وطن واپسی کا پروگرام فائنل، 28جنوری کو پہنچیں گی: رانا ثناء

Jan 22, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرین نواز کی واپسی کا پروگرام کچھ تبدیل ہوا ہے، مریم نواز 27 جنوری لو لندن سے دبئی پہنچیں گی  پھر 28 جنوری کو  دبئی سے وطن واپس پہنچیں گی۔ ایک سوال پر انہوں کے کہا کہ پیر امین الحسنات  ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے غیر فعال ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں مرین نواز کے وطن پہنچنے پر پارٹی کی تنظیم نو کے لئے ڈیڑھ ماہ کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔  ذرائع ن لیگ کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ وطن واپسی پر پریس کانفرنس میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ تنظیمی دوروں میں صوبائی قیادت ان کے ساتھ ہو گی۔ ن لیگ کا بیانیہ کیا ہو گا وہ خود  بتائیں گی۔ نواز شریف کی واپسی کا اعلان تنظیمی دوروں کے بعد ہو گا۔ مریم نواز ہی نواز شریف کی واپسی کا حتمی اعلان کریں گی۔

مزیدخبریں