لاہور( نیوز رپورٹر) کیپٹن (ر) شیر عالم محسود مرحوم، وفاقی سیکرٹری کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعا منعقد ہوئی جس میںپرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی، محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان،چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب ثاقب ظفر،جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے،وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر،وفاقی سیکرٹری فنانس حامد یعقوب شیخ ،سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے مرحوم کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے مرحوم کیایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی۔