لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے منی بجٹ کی خبروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ دوست ممالک بھی حکومت پاکستان کو غیر مشروط قرض دینے سے کتراتے ہیں۔ملک کے اندر مہنگائی کی شرح 32فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ہر چیز کی قیمت کو پر لگ گے ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام لاہور میں مہنگائی مارچ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا: جاوید قصوری
Jan 22, 2023