لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابقہ رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر نگران وزیر اعلی کا تقرر متنازع بنایا جس پر میں شرم آنی چاہیے ۔سلمان شہباز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کی بجائے این آر او ٹو دیا گیا ہے ۔ عمران خان نے عوام کی طاقت سے آصف زرداری اور نواز شریف ٹولے کی سیاست کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
ن لیگ ، پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر متنازع بنایا، سعدیہ سہیل
Jan 22, 2023