لاہور ( سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں مرکزی بیرونی داخلی گیٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔مہمان خصوصی سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل تھے ۔مہمانوں کا استقبال پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر،وائس پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ گلریز اور کالج مینجمنٹ کمیٹی و کالج کونسل کے اراکین نے کیا۔گرل گائیڈ زاور طالبات نے پھول پیش کئے ۔مس شبنم غوث اور اساتذہ نے کالج کی ترقی اور استحکام کے لیے دعائے خیر کی تقریب کے آخر میں پرنسپل ،وائس پرنسپل کالج مینجمنٹ کمیٹی و کالج کونسل کے اراکین نے کالج کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر مہمان خصوصی مجاہد شیردل اوربلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔