لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پولیو مہم کی پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز ،ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کو پانچویں روز کی پولیو مہم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔پانچویں روز پولیو مہم میں 03 لاکھ 83 ہزار 448 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں اور پولیو مہم کے پانچ روز میں مجموعی طور پر 20 لاکھ 38 ہزار 132 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جا چکے ہیں اور 38 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے۔
ڈی سی کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
Jan 22, 2023