لاہور( نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات پرپی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور این اے 127 کے رہنما علی اعجاز چوہدری کی زیر قیادت اکبر چوک سے عظیم الشان الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی،جس میں پارٹی رہنماؤں ، کارکنان ، یوتھ،اور حلقے کی عوا م نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا میڈیا کے نمائندوں اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کی بدولت ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ملک پر غیر ملکی ایجنڈ مسلط ہیں ان سے نجات ضروری ہے،ملک میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔