وزیر آباد میں تیسری جماعت کے طالب علم کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا 

Jan 22, 2023


وزیرآباد(نامہ نگار) 8 سالہ پھول جیسے طالب علم کو آوارہ کتوں نے نوچ کھایا۔ جماعت سوم کے طالب علم ریحان قیصر نامی بچے کو سکول سے واپسی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر کے بھنبھوڑ بھنبھوڑ کر شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ وڈالہ چیمہ میں پیش آیا۔ بچے کے چہرے اور ٹانگوں پر گہرے زخم آئے۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بلدیہ کی غفلت سے درجنوں بچے آوارہ کتوں کے حملے کا شکار ہو چکے۔ تدارک کرنے میں مجرمانہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں