فیروزوالا: مغوی لڑکی سے اجتماعی زیادتی‘ قصور: بچہ نشانہ

Jan 22, 2023


فیروزوالہ‘ قصور (نامہ نگاران) بااثر نوجوانوں نے غریب محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس رپورٹ میں متاثرہ لڑکی کے باپ نے بتایا کہ ملزموں نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی (س) کو اغوا کر اپنے ایک دوست کی حویلی میں لے گئے۔ تھانہ بھکھی مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی اور اعلیٰ حکام سے  گرفتاری  کا مطالبہ کیا ہے۔ قصور کے نواح چونیاں میں اوباش نے جواں سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ظہیر آباد کالونی کے رہائشی جمیل احمد نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ملزم نعمان نے میرے 13سالہ بھتیجے عبداللہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس تھانہ سٹی نامزد ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں