گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ انہار کے ایکسئین کو شہری نے مبینہ رشوت مانگنے پر تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایکسئین نے قانونی کارروائی کیلئے پولیس سے رجوع کر لیا۔ شبیر نامی شہری محکمہ انہار کے آفس میں آیا جہاں پر اس نے ایکسئین علی رضا کو مبینہ طور پر رشوت مانگنے پر تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شور کی آوازیں سن کر سرکاری ملازمین بھی پہنچ گئے، جنہوں نے مداخلت کرتے ہوئے ایکسیئن کی جان چھڑائی، دوسری جانب ایکسین علی رضا نے تشدد کرنے والے شہری کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سول لائن پولیس سے رجوع کر لیا ہے۔
گوجرانوالہ: رشوت مانگنے پر محکمہ انہار کے ایکسیئن پر شہری کا تشدد
Jan 22, 2023