لیما (نوائے وقت رپورٹ) پیرو میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ کئی مقامات پر مشتعل ہجوم اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہروں میں 48 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور فائرنگ، تشدد کے واقعات میں ہلاکتیں ہوئیں۔ زخمی سینکڑوں مظاہرین کو نو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔