ٹریفک پولیس‘3لیڈی انسپکٹرز انچارج تعینات‘مزید تعیناتیاں کرینگے : سی ٹی او

Jan 22, 2023


لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے 3 لیڈی انسپکٹرز کو انچارج تعینات کردیا ہے ۔ انسپکٹرز شہناز کو وحدت روڈ، انسپکٹرثمینہ کو گرین ٹاؤن ، انسپکٹر نسرین کو انچارج مصری شاہ تعینات کردیاہے ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ایام میں مزید لیڈی وارڈنز کو بطور انچارج لائسنسنگ تعینات کیا جائے گا۔ خواتین ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کیلئے مال روڈ، کینٹ اور گلبرگ میں بھی لیڈی وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں