چو تھی کمشنز کراچی مرا تھن ، وزیراعلی سندھ انعامات تقسیم کریں گے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے چوتھی کمشنر کراچی مراتھن روٹ کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جبکہ اپنے دفتر میں متعلقہ افسرن کے ساتھ ایک اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر تمام سات اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، سینیئر پولیس،ٹریفک پولیس اور ٹیکنکل کمیٹی کے ارکان ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے نشان پاکستان سی ویو پر ہونے والی مراتھن کی اختتامی تقریب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ انعامات تقسیم کریں گے۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو مراتھن کی کامیابی سے انعقاد کے لئے اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کریں۔ پولیس نے کمشنر کو سیکورٹی انتظامات اور ٹریفک پولیس ٹریفک انتظامات کے بارے میں کمشنر کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کے اور، تعلیمی اداروں  کے نمائندوں،سندھ اولمپک ایسو سی ایشن اور مراتھن  ٹیکنکل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی اور مراتھن  کے انعقاد میں اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ جنوبی کے افسران نے کمشنر کو مراتھن  انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مراتھن میں شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن جاری  ہے بتایا گیا دو ہزار پانچ سو سے زیادہ افراد رجسٹریشن کرالی  ہے۔ توقع  ہے کہ چوتھی کمشنر کراچی مراتھن  میں گزشتہ برسوں سے زیادہ رنرز اور مراتھن فن ریس میں حصہ لیں گے۔کمشنر نے متعلقہ اداروں اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مراتھن  کے انعقاد میں سیکورٹی انتظامات اور۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مراتھن  کی سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کمشنر کو مراتھن  میں تمام تیکنکی پہلووں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کمشنر کو بریفنگ دی ا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چوتھی کمشنر کراچی مراتھن  میں شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن جاری ی ہے آئن لائن رجسٹریشن29جنوری کو انعقاد کے ر وز صبح نو بجکر 45منٹ تک جاری رہے گی۔ ہر عمر کے افراد رجسٹریشن کرا سکتے ہین۔ فیملیز اور خصوصی بچوں اور افراد کے لئے فن ریس کا اہمتمام ہو گا۔کمشنر آفس نے رجسٹریشن کو آسان بنانے  کے  لئے کیو آر کو ڈ جاری کیا ہے۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بتا یا کہ مراتھن میں دوڑنے والوں کی رہنمائی اور نگرانی کے لئے خصوصی تربیت یافتہ افراد کی ٹیم مقرر کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے ماہرین کی ٹیم مراتھن کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی تربیت کریں گے انھوں نے اجلاس کو یقین دلایا کہ مراتھن کے انعقادمیں تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن