صحابہؓ ،اہل ِ بیتؑ ،امہات المومنین کی توہین پر عمر قید ‘بل منظوری کا خیر مقدم


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، ،علامہ پیر سید عبد القادر شیرازی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ کامران رضوی،مفتی محمد میاںبرکاتی،مفتی بلال قادری،مولانا الطاف قادری نے قومی اسمبلی میں صحابہ کرام ،اہل ِ بیت ،امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کا بل منظور کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری وقت کی ضرورت ہے ،اس کی روح کے مطابق عملدرآمد بہت سے فسادات اور مسائل کا راستہ روکنے کا ذریعہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دو رمیں گستاخیوں کے واقعات فساد و انتشار کا سبب بنتے ہیں اس لئے اس کی قانونی بنیادوں پر روک تھام از حد ضروری تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ناموس صحابہ و اہل بیت ایمان کا جزو لازم ہے ۔یہ بل ناگزیر تھا اس کارِ خیر میں شامل سبھی لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔مقدس ہستیوں کا احترام لازم اور غیرت ِ ایمانی کا تقاضہ بھی ہے ۔ یہ بل ختم نبوت اور ناموس رسالت کے بعد بڑا تاریخی قدم اور خوش بختی کی علامت ہے ۔مگر منظوری کی طرح اس پر عمل درآمد اہم ہے جس سے انتشار کی فضا کا خاتمہ ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن