کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے نیچے کی طرف آرہا ہے اور اگر اتحادی حکومت سمیت ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ نے مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے بارے میں نہیں سوچا تو خدشہ ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کی کبھی بھی خبر آسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکی صورت حال پر تبصرا کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ویسے تو ملک تباہ ہوچکا ہے البتہ ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والوں کی جائدادیں اور اثاثے ضبط کرکے ہی ملک کو بچایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتیں ملک بچانے کے لئے میدان میں نکلیں قوم کی نظریں محب وطن قوتوں پر جمی ہیں۔
ملک دیوالیہ ہونے کی کبھی بھی خبر آسکتی ہے۔ اسلم خان فاروقی
Jan 22, 2023