راولاکوٹ(نامہ نگار) ویمن ڈویلپمٹ ضلع پونچھ راولاکوٹ کے زیرانتظام خواتین کی سیلف گرومنگ کیلئے بیس روزہ ٹریننگ کاآغاز نظامت ترقی نسواں کی ترقیاتی سکیم جینڈر سپورٹ سروسز فارویمن کے تحت ضلع پونچھ کی خواتین کیلئے سیلف گرومنگ اور ہیئر اسٹائل بیوٹیشن کورس از 2 جنوری تا 18 جنوری 2023 ء آغاز ہوچکا ہے جبکہ دوسری ٹریننگ کلاس پینٹنگ از 23 جنوری تا 8 فروری 2023کوآغاز ہونا ہے متذکرہ ٹریننگزمیں ضلع بھر کی خواتین شرکت کررہی ہیں ۔زیرحوالہ ٹریننگزکابنیادی مقصد خواتین کی استعداد کارکو بڑھانااورروایتی ہنرکیساتھ ساتھ نت نئی ٹریننگزسے ان کے ہنرکومزید نکھارنا ہے محکمہ ترقی نسواں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے کم وسائل کے اندر رہتے ہوئے خواتین کی uplift پر بھرپور فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔اس سلسلے میں پونچھ کے پسماندہ ایریا کی خواتین کو موقع فراہم کیاگیا ہے کہ وہ اپنے طورپر ان فنی ٹریننگز کا حصول ذاتی طورپر کرنا مشکل ہے کیونکہ پرائیویٹ طورپران کورسز کیلئے بھاری اجرت لی جاتی ہے محکمہ ترقی نسواں خواتین کو متذکرہ ٹریننگز مفت فراہم کررہا ہے جو کہ حکومت آزادکشمیرنسواں اور محکمہ کے آفیسر ان بالخصوص سردار اکرام الحق ڈائریکٹر ویمن ڈو یلپمنٹ مظفرآبادمحترمہ سیدہ رابعہ گیلانی ڈائریکٹر ٹر یننگ وسٹاف کی ذاتی کاوشوں کانتیجہ ہے محکمہ کی ان کاوشوں کوعوام علاقہ کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔۔ٹریننگز کے اختتام پر شرکاء ٹریننگ کو سر ٹیفکیٹس سے بھی نوازاجائے گا۔