ڈیرہ میں عظیم الشان محفل  حسن قرأت یکم فروری کو ہو گی


ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) دین کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے چشمہ گھی ملز اور باہو فلور ملز کے تعاون سے یکم فروری 2023 بروز بدھ بعد از نماز مغرب حق نواز پارک ڈیرہ میں عظیم الشان محفل حسن قرأت کا انعقاد کیا جارہاہے جے یو آئی کے رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی سٹی ون کفیل احمد نظامی نے کہا ہے کہ عظیم الشان محفل حسن قرأت میںمصر سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز قرآء حضرات محمود حسین عبدالعزیز عاشور ‘قاری علی السید بدر ‘قاری طحہ النعمانی اپنی قرأت کے ذریعے لوگوں دلوں اور ایمان کو گرمائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن