مظفرآباد (نمائندہ خصوصی ) دارلحکومت کے چند قدموں پر چہلہ بانڈی شنوائی کہوڑی میں بجلی کی طویلی ترین لوڈشیڈنگ ، دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے ، احتجاج کیلئے عوام نے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کردی بہت جلد شاہراہ نیلم چہلہ بانڈی کے مقام سے بند کردی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر سے صرف چند قدموں کے فاصلے پر واقع چہلہ بانڈی جہاں بجلی ٹو فیز کی سپلائی ہورہی ہے جبکہ اس کے باوجود چہلہ بانڈی شنوائی کہوڑی میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، جسکا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے جبکہ محکمہ برقیات کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکنڈری اسکول چہلہ بانڈی کا ٹرانسفرمر جو ٹوفیز ہے تاحال اسے تھری فیس نہیں کیا گیا جو بجلی کے لوڈ کو برداشت نہیں کرتا ، عوام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرانسفارمر کو تھری فیس نہیں کیا گیا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ لائی گئی تو چہلہ بانڈی کے مقام سے شاہراہ نیلم بند کردی جائے گی جسکی ذمہ داری محکمہ برقیات پر عائد ہوگی۔
چہلہ بانڈی شنوائی کہوڑی میں بجلی کی طو یل لوڈشیڈنگ
Jan 22, 2023