شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی اوشیخوپورہ نوید ارشاد نے آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر خاتون سب انسپکٹر نجمہ مشتاق کو ایس ایچ او سٹی فاروق آباد تعینات کر دیا ہے جنہوںنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ کے ایک ایک تھانے میں لیڈیز پولیس کو بطور ایس ایچ او تعینات کرنے کے احکامات دیئے تھے ۔