شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل طارق محمودڈوگر نے کہاہے کہ پرویز الٰہی (ق) لیگ کا اعتما د کھوچکے ہیں اب وہ کس عوامی اجتماعات کی بات کررہے ہیں۔ عمران خان ،پرویز الٰہی کے بیانات خودانکی اپنی شکست ،بوکھلاہٹ ،گھبراہٹ کا نتیجہ ہے اس وقت ملک کو بڑے اہم چیلنجز درپیش ہیں مگر افسوس عمران خان اور اسکے اتحادی ان کا مقابلہ کرنیکی بجائے مزید مشکلات اور مسائل پیدا کر رہے ہیں۔