قومی اسمبلی میں ترمیمی بل کی منظوری سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو گا 


اسلام آباد)خبرنگار)قومی اسمبلی سے تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل منظور کروانے پر ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی و اراکین قومی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،قومی اسمبلی سے صحابہ کرام و اہلبیت عظام کی توہین کے مرتکب افراد کے خلاف عمر قید کی سزا کا ترمیمی بل منظور ہونے سے فرقہ واریت کا خاتمہ اور ملک میں امن و امان کی فضا قائم ھو گی۔ان خیالات کا اظہار تمام مسالک کے مشترکہ اجلاس میں متحدہ سنی کونسل کے رہنما مولانا نذیر احمد فاروقی،حافظ مقصود احمد،حافظ نصیر احمد،مولانا ولی اللہ بخاری،مولانا تنویر علوی،حافظ طاہر محمود،مولانا عبدالرف، مفتی عبداللہ،مولانا عبدالکریم، مولانا خالد حسین، قاری حمزہ جہانگیر،مولانا یاسر قاسمی نے کیا،تمام مسالک کی جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ اجلاس میں مزید کہا اہلبیت اور صحابہ کرام کو تمام مسالک و مذاھب کے ھاں عزت و احترام کی نگاھوں سے دیکھا جاتا ھے ،لہذا ان کی ناموس کا دفاع پوری قوم کی ذمہ داری ھے،انہوں نے کہا کہا کہ پارلیمنٹ نے یہ ترمیمی بل بالاتفاق پاس کر کے ایسا کارنامہ سر انجام دیا ھے جسے پاکستان کی تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن