اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیف سٹی اسلام آبادمیں قائم پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار- "15کو گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3183کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 2471فیک کالز تھی جو کہ کل کالز کا77% فیصدہے پو لیس کی فوری مدد کے لئے 334کیسز رجسٹر کئے گئے جن میں مختلف نوعیت کی کالز اور اطلاع تھی جن پر بروقت ایمرجنسی ریسپانڈرز کو بھیجا گیاکیپیٹل پولیس آفیسر سیف سٹی سیف فرید شاہ نے کہا کہ جھوٹی اور غیر ضروری کالز سے نہ صرف پولیس کا وقت ضائع ہو تا ہے بلکہ ایمرجنسی میں کسی کو مدد میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
پکار "15 پر 24گھنٹوں میں3183کالیں موصول ہوئیں، سیف فرید شاہ
Jan 22, 2023