اغوا کا مقدمہ درج،لڑکی مرضی سے گھر سے گئی اور شادی کرلی، کھنہ پولیس 

Jan 22, 2023


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کھنہ کے علاقہ سے لڑکی کے اغوا ء کے حوالے سے پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لڑکی کے والدین نے کھنہ پولیس کو درخواست دی کہ ان کی بیٹی اغوا ہوگئی ہے پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لائی پولیس نے لڑکی کو ٹریس کرکے برآمد کرلیا ہے لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے گئی اور شادی کرلی پولیس قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لارہی ہے۔

مزیدخبریں