بھکھی (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار )چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان عظمت اللہ غوری کا کہنا ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ قومی سلامتی سے منسلک تمام اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہم نے اپنے ملک پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرنا ہے۔اس موقع پر عظمت اللہ غوری نے سینئر وائس چیئرمین نیشنل پریس کلب بھکھی حاجی رانا محمد الیاس کو چیف میڈیا ایڈوائزر تحصیل شیخوپورہ قومی امن کمیٹی بین المذاہب پاکستان منتخب کیا تقریب میں سینئر صحافی شیخ احسان الٰہی ،میاں عتیق شاہد ،عباس سندھو ،زبیر شبر گجر دیگر لوگوں کی ایک کثیر تعداد شامل تھی ۔