ضلع میں کرائم کی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ چکی: عمر حیات بھٹی

Jan 22, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ڈسٹرکٹ عدلیہ میں پولیس کے 10 ہزار سے زائد مقدمات بروقت چالان جمع نہ ہونے کے باعث التواء کا شکار ہیں جس سے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے ضلع میں کرائم کی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے جس کیلئے ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کی بحالی کیلئے بھی عدلیہ اور انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، محکمہ مال کے افسران کا قبلہ درست کرکے زرعی اراضی کے تنازعات پر ہونے والی قتل و غارت کو روکا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے کیا۔

مزیدخبریں