اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سماج دوست شخصیت بانی چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار ملک امریز حیدر نے وزیراعظم میاں شہبازشریف،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے اپیل کہ کہ وہ ماں بولی پوٹھواری زبان رائج کرانے میں تاریخی کردار ادا کریں ۔ تحریک صوبہ پوٹھوار کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب سے کرہ ارض معرض وجود میں آیا خطہ پوٹھوار کا وجود اسی وقت سے قائم ہے ، کروڑوں کی آبادی کا حامل خطہ پوٹھوار ہر دور میں مادر وطن کے دفاع کے لیے پیش پیش رہا۔ آج بھی 45 فی صد آفیسرز اورسولجر خطہ پوٹھوار پاک آرمی کو مہیا کرتا ہے۔بابائے پوٹھوار نے مزید کہا کہ نادرا اور مردی شماری میں پوٹھواری زبان کو سازشی عناصر ختم کرانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں جس کی اہل پوٹھوار پر زور مذمت کرتے ہیں وفاقی دارالحکومت بھی پوٹھوار کا ہی حصہ کہلاتا ہے۔اگر پوٹھواری زبان نہیں تو پھر پنجابی کو بھی اہمیت نہیں ملے گی۔
وزیراعظم اور سپیکرپوٹھواری زبان رائج کرانے میں کردار ادا کریں ،امریز حیدر
Jan 22, 2023