پولیو قطروں میںصحت کو نقصان پہنچا نے والا کوئی کیمیکل نہیں ،اظہار بخاری     


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پولیو قطرے کی اہمیت پر بریفنگ دیتے ہوئے پولیو مہم کمیٹی کے رکن علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے  پولیو قطروں میں کوئی ایسا کیمیکل نہیں ،جو بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے۔ علماء کرام پولیو قطرے کے بارے میں پائے جانے والے خدشات دور کرنے کیلئے اپنا مذہبی کردار ادا کریں ۔لالکڑتی میں پولیو ٹیمیں بلا خوف و خطر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں ، علماء ان کا بھر پور ساتھ دیں گے پولیو ایک خطر ناک موذی مرض ہے ،اور اس کے خاتمے کیلیے پاکستان میں بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں ۔پولیو بچوں کا فالج ہے ، اس لیے بچوں سے پیار کر نے والے والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں، پولیو  معذور کردیتی ہے،پولیوٹیمیںنہ صرف گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں ،جو والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے خوف ذدہ ہیں ، ان کی برین واشنگ کی ضرورت ہے ۔بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کیا جانا ضروری ہے ۔ ورنہ تھوڑی سے بے احتیاتی بچے کو ہمیشہ کیلئے معذور بنا دیتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...