ٹریفک اہلکار شہریوں کیساتھ شائستگی سے پیش آ ئیں، ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس پی ٹریفک ،زونل ڈی ایس پیز اور دیگر افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر افسران و جوانوں نے ذاتی و سرکاری نوعیت کے مسائل اور محکمہ کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے افسران وجوانوں کے مسائل سنے اور حل طلب مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ شہریوں سے شائستگی اور مہذب انداز میں پیش آئیں ، قوانین کی پاسداری ضرور ہونی چاہیے مگر اخلاق کا دامن کبھی نہ چھوڑیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں خصوصالین وائلیشن،سیٹ بیلٹ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائیاں مزید موثر بنائی جائے اور رش والے مقامات پر افسران و جوان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن