وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی کے چناؤ کے عمل نےثابت کیا کہ عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا۔تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کےٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنی نالائقی پرپردہ نہ ڈالے.احسن اقبال نے کہا کہ آپ کی جماعت نے چن چن کر ان افراد کا چناؤ کیا جو نگران وزیر اعلی کی قانونی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے، اہلیت پوری نہ ہونے میں کسی اور کا کیا لینا دینا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس عمل نےثابت کیا کہ آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا، عمران خان اتناہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چارسال قبل تھا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں۔
اسدعمر کےٹویٹ پر احسن اقبال کا ردعمل سامنے آگیا۔
Jan 22, 2023 | 12:35