وفاقی وز یراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف پر ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران دیے گئے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثاقب نثار کے "صادق اور امین" نے خیراتی فنڈز کے تین ملین ڈالر ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے کئے زکواۃ کے پیسے دئیے تھے ، عوام نے پیسے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے نہیں دیئے تھے ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم ، ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی ، جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکوۃ چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ، پانچ کیرٹ کا ہیرا ہی تو لیا ہے ؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکوۃ کے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیرجن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ، عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔