لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ بدترین اور انتہائی دل آزاری والا فعل ہے. مہذب معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعہ کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں.کسی بھی مہذب معاشرے میں الہامی کتاب کی بے حرمتی کے واقعہ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ قرآن کریم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے. آزادی اظہار کی آڑ میں ایسا واقعہ ہر گز برداشت نہیں. کیا اربوں مسلمانوں کی دل آزاری سے آزادی اظہار کے تقاضے پورے ہوتے ہیں؟سویڈن کے اس اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔