محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موسم سرد ہے اور بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے
گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور کا درجہ حرات5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد بارش اور برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالم جبہ میں 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بونیراور شانگلہ میں ہلکی بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا. تاہم نیا سلسلہ منگل کے روز سے دوبارہ شروع ہونےکا امکان ہے۔آج کلام میں منفی 9 اورمالم جبہ میں منفی 6 دگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم سرما میں سب سے زیادہ ضروری ہے کہ صحت مند غذا کا انتخاب کریں کیونکہ جب آپ صحت مند غذا لیں گے، تب ہی آپ تندرست رہیں گے. صحت مند غذا سب سے پہلی چیز ہے جو سردیوں میں ہونے والے انفیکشن اور وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔