آئی جی کا ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے زیر تکمیل دفاتر کا دورہ،جاری کاموں کا جائزہ

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے زیر تکمیل دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور فنشنگ و فکسچرز کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سول ورک مکمل ہونے کے بعد اب تزنین و آرائش اعلی معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کی جائے اور کوالٹی سٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے پولیس دفاتر اور تھانوں کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے ۔ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے نئے دفاتر کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے شہریوں کو سروس ڈلیوری کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر، ایس ایس پی سکیورٹی ڈویڑن خالد محمود، اے آئی جی آپریشنز، ایس پیز، سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔ دریں اثنائڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی تفریح کیلئے مستحسن اقدام اٹھایا جس کے تحت سنٹرل پولیس آفس کے ملازمین کے بچوں کو آفس آڈیٹوریم ”درسگاہ“ میں کارٹون فلم دکھائی گئی۔ مختلف برانچز میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھی، بچوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن