لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا ہے کہ لاہور پولیس اپنے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہے۔اس لیے اب سے شہریوں کیلئے موبائل پولیس خدمت مرکز2 شفٹوں میں 24گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔پہلی شفٹ صبح 8 تا 8بجے رات جبکہ دوسری شفٹ رات 8 تا8بجے صبح تک موجود ہوگی۔ پہلی شفٹ آج بروز پیرسراج پارک، منگل کو گڑھی شاہو، بدھ کوان سائیڈ قربان لائنز،جمعرات کوہال روڈ، جمعہ کو نزد اکبر چوک اور ہفتہ کوان سائیڈ قربان لائنز موجود ہوگا۔دوسری شفٹ آج بروز پیرشاہدرہ چوک، منگل کو مغلپورہ، بدھ کو دھرمپورہ پل،جمعرات کولکشمی چوک، جمعہ کو ٹھا پنڈ جبکہ بروز ہفتہ اپر مال موجود ہوگا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور پولیس الیکشن پر امن بنانے کیلئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔شہر کو اسلحہ سے پاک بنانے کی مہم جاری ہے۔شہر یوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ بغیر لائسنس اسلحہ کو ضبط کیا جائے۔
لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے پر عزم :ڈی آئی جی آپریشنز
Jan 22, 2024