جعلی انوائس سکینڈل کے ذمہ داروں کےخلاف سخت کاروائی کی جائے:طارق محمود میو

Jan 22, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہاہے کہ جعلی انوائس سکینڈل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔اس سکینڈل میں 50 ارب سے زائد کے فراڈ کی نشاندہی کی گئی‘ایسا اقدام محکمے کے اندر سے معاونت کے بغیر ممکن نہیں۔

مزیدخبریں