ڈوموٹیکس جیسی عالمی نمائش میں پاکستانی سٹالز کی کمی تشویشناک ‘عثمان اشرف

Jan 22, 2024

 لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے جرمنی میں منعقدہ ''ڈومو ٹیکس '' جیسی عالمی نمائش میں پاکستان کے سٹالز کی تعداد انتہائی کم ہونے پر تشویش ظاہر کرتے کہا حکومتی اداروں کو عالمی نمائشوں سے استفادے کیلئے پیشگی حکمت عملیبنانی چاہیے ،اگر یہی روش رہی تو ہم بڑی مارکیٹیں کھو دیں گے جس سے برآمدات پر منفی اثر ات مرتب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار جرمنی میں عالمی نمائش میں شریک ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اعجاز الرحمان و دیگر سے ویڈیو لنک گفتگو میں کیا۔ انہوںنے کہا ”ڈوموٹیکس“ میں ہمارے روایتی حریفملک کے مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کے 165 جبکہ ہمارے صرف 5سٹالز تھے۔حکومت عالمی نمائشوںمیں برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافے کیلئے مالی معاونت کی شرح اور سہولیات بڑھائے۔عثمان اشرف نے کہا کہ غیر ملکی خریداروںنے معیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ‘ غیر ملکی سودے بھی ہوئے، اگر سٹالز کی تعداد زیادہ ہوتی تو کئی گنا زیادہ زر مبادلہ لایا جا سکتا تھا۔

مزیدخبریں