امریکی بحریہ کی جانب سے خلیج عدن میں لاپتہ دو امریکی فوجیوں کی موت کی تصدیق

Jan 22, 2024 | 13:58

امریکی فوجی حکام کے مطابق خلیج عدن میں ایرانی ہتھیاروں سے لدی ایک کشتی پر چھاپے کے دوران لاپتہ ہونے والے دو امریکی بحریہ کے فوجی وسیع آپریشن کے بعد بھی نہیں مل سکے ہیں اور ان کا سٹیٹس مردہ قرار دیا جا چکا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا ویب ساٹ ایکس پر بتایا کہ نیوی سیلز کو 11 جنوری کو صومالی کے ساحل کے قریب ایک آپریشن میں ایرانی جہاز پر سوار ہونے کے بعد لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ایک بیان میں کہا "ہم اپنے نیول سپیشل وارفیئر جنگجوؤں کے نقصان پر سوگ منا رہے ہیں اور ہم ہمیشہ ان کی قربانی اور جذبے کا احترام کریں گے۔ ہماری دعائیں اس وقت ان سیلز کے اہل خانہ، دوستوں، امریکی بحریہ اور اسپیشل آپریشنز کمیونٹی کے ساتھ ہیں،‘‘ ۔امریکہ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے جواب میں حوثی اہداف کے خلاف مسلسل حملے کیے ہیں ۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ کی فورسز نے حوثیوں کے ایک لانچ کے لیے تیار اینٹی شپ میزائل کو مار گرایا جس کا ہدف خلیج عدن میں تھا۔

مزیدخبریں