میاں بیوی میں ناچاقی، بیٹے نے باپ کو قتل کرڈالا

ترکیہ کے ساحلی علاقے ازمیرمیں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی واردات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق باپ بیٹے کے درمیان کسی وجہ سے ہونے والے جھگڑے کے بعد بیٹے نے باپ پر چاقو کے مہلک وار کیے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

 ترک پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ازمیر کے شہری سیہان انان اور اس کے بیٹے بورا کے درمیان ہفتے کو رات تقریباً نو بجے بوزیا ے علاقے سٹریٹ 3080 پر واقع ایک اپارٹمنٹ کے اندر جھگڑا ہوا۔ ترک شخص کی عمر 46 سال ہے جب کہ اس کے بیٹے کی عمر 20 سال کا ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ ترک شخص کے بیٹے بورا نے مختلف وجوہات کی بناء پر زبانی جھگڑے پراپنے والد پر کئی بار چاقو کے وار کیے اور پھر اس نے ایمرجنسی ٹیموں کو بلایا اور اس نے فون پر بتایا کہ گھر کے اندر کچھ ہوا ہے اس کے بعد اس نے اپنا پتہ ظاہر کیا۔ ہنگامی ٹیموں کو بتایا کہ شائد "شاید وہ مر گیا ہے"۔ اس کے ساتھ ہی وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ترکیہ میں سوشل میڈیا صارفین نے ان وجوہات کے بارے میں سوال پوچھا ہے جن کی وجہ سے ترک لڑکے نے اپنے والد کا قتل کیا۔ ان میں سے اکثر نے اپنی پوسٹوں میں "شاید وہ مر گیا" کا جملہ بھی شامل کیا جس میں انہوں نے اس واقعے پر گفتگو کی۔اگرچہ ایمرجنسی اور ایمبولینس ٹیموں نے ترک شخص کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس کے بیٹے کے چھری سے وار کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے بورا کو گرفتار کرلیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے والد اور والدہ کے درمیان تقریباً ایک ماہ قبل ہونے والے جھگڑے سے متعلق اختلافات کی وجہ سے اپنے والد کو چاقو مار کر قتل کیا تھا۔بورا نے اپنے والد کی پیٹھ میں تین بار چھرا گھونپا تھا جس کی وجہ سے طبی مداخلت کے باوجود ان کی موت واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ اس کے والد نے ہفتہ قبل اس کی والدہ کی توہین کی تھی جس کی وجہ سے گذشتہ روز اس کے اور اس کے والد کے درمیان زبانی جھگڑے شروع ہوگئے تھے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بورا کی ماں گھر پر نہیں تھی۔ اس وقت وہ اپنے والد کے ساتھ اکیلا تھا جب ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ پر پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر اور پولیس ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات اور مقتول کے بیٹے کی حراست کے بعد ترک شخص کی لاش کو ازمیر کے فرانزک مردہ خانے میں منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن