مسلم لیگ (ن) 212 قومی نشستوں پر الیکشن لڑے گی، 51 خالی چھوڑ دیں

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کیلئے اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ قائد (ن) لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑیں گے جبکہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز این اے 119 لاہور جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کوئی (ن) لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا، این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پر کوئی (ن) لیگی امیدوار نہیں، این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں بھی (ن) لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔ این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی (ن) لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی (ن) لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی (ن) لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔

ای پیپر دی نیشن