اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی ہو سکتے ہیں: وزیر اطلاعات بلوچستان

Jan 22, 2024

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد بھی ہو سکتے ہیں، پاکستان پر الزام لگانے کیلئے دشمن ایجنسیاں دھرنے کے کیمپ کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ مسنگ پرسن کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں، ماہ رنگ لاپتا افرادکے مسئلے پرپاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، جن لوگوں کو انہوں نے مسنگ پرسنز بنایا ہوا تھا وہ دہشت گرد ایران میں مارےگئے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ان دنوں کئی محاذوں پرکامیابیاں ملی ہیں، یہ ٹولا کالعدم تنظیموں کی ڈھال بن رہا ہے، یہ لوگ اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے بیٹھے ہیں، یہ لوگ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، کسی بھی دہشت گردی کے واقعےکو روکنا ناممکن ہو جاتا ہے، یہاں بھی کوئی واقعہ ہو سکتا ہے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں ماسک پہنے لوگ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد بھی ہو سکتے ہیں، پاکستان پر الزام لگانے کے لیے دشمن ایجنسیاں دھرنےکےکیمپ کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جیش العدل جیسی تنظیم کا کوئی وجود نہیں، یہ عدالتی معاملہ نہیں، اسلام آباد میں جاری کیمپ سے انتظامی طور پر نمٹا جائے۔

مزیدخبریں