لاہور(نامہ نگار)بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے جلسے میں مثالی شرکت پر زندہ دلانِ لاہور سے اظہار تشکرکیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں اور سیاست میں نئی سوچ کو پسند کرتے ہیں۔ تاریخی جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور والوں نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا ہے۔دنیا دیکھ لے کہ لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے۔ مسلم لیگ ن لاہور والوں کا ایسا پاور شو نہیں کرسکتی جیسا آج مختصر نوٹس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کو مباحثے کا چیلنج کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار میں اگر ہمت ہے تو وہ ٹی وی پر لائیو آکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مباحثے کے چیلنج کا سامنا کریں۔