مساجد،مدارس علم واصلاح کے مراکزہیں:میاں جمیل 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے موٹروے سٹی میں مسجدخلفاءراشدین کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکون صرف ذکرالٰہی میں ہے ،مساجداورمدارس کاقیام صدقہ جاریہ ہے ۔صدرلاہورموٹروے سٹی میاں رفاقت کے بڑے بھائی میاں مقبول نے سنگ بنیادرکھا۔اس موقع پرعلماءاورمعززین کی کثیرتعدادموجودتھی۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ مساجداورمدارس اصلاح اورعلم کے مراکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیاہی اچھاہوکہ امت اپناسیاسی مرکزمساجداورمدارس کوبنالے۔ایساہوجائے تو معاشرے سے فساداورافراتفری کا خاتمہ ہو جائے۔ امن اورسلامتی کا دوردورہ ہو۔ترقی اورخوشحالی بھی عام ہوگئی اورسیاسی ،سماجی اورمذہبی استحکام بھی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن