لاہور( خصوصی نامہ نگار)الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام لاہور میں غزہ بازارکا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد غزہ متاثرین سے اظہار یکجہتی اور ا±ن کے لیے عطیات اکھٹا کرنے کےساتھ ساتھ بین الاقوامی مصنوعات کے مقابلے میں پاکستانی مصنوعات کی ترویج کرنا تھا۔ اِس حوالے سے الخدمت کے تحت غزہ بازار میں لگائے گئے سٹالز سے حاصل ہونے و الی آمدنی بھی غزہ متاثرین کے لیے عطیہ کی گئی۔ الخدمت غزہ بازار میں الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سید وقاص جعفری، الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کی چیئر پرسن نویدہ انیس، ڈاکٹر حمیرا طارق، کلثوم فاطمہ رانجھا، ڈاکٹر زاہد لطیف اور عظمی عمران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن غزہ کے متاثرین کےلئے ہر ممکن امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔۔ الخدمت غزہ بازار کا مقصد متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ لوگوں میں غزہ کے حوالے سے احساس پیدا کرنا اور دکھ درد بانٹنے کی کوشش کرنا ہے۔