لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے مہمان خصوصی صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کچھ بھی کہنے سے پہلے یہ خیال رکھیں کہ اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان نہ پہنچے۔ غلط بات کے سوسائٹی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور قیامت کے روز اسکی باز پرس ہوگی۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹس مصطفوی ایکٹیویسٹس بنیں یہی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت اور منہاج القرآن کا پیغام ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے شاندار، بامقصد اور کامیاب سوشل میڈیا سمٹ منعقد کرنے پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا سوشل میڈیا سمٹ کا مقصد داعءدین کی حیثیت سے نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ سمٹ سے نور اللہ صدیقی، حافظ احمد، میاں عمران ارشد، عون علی کھوسہ، رائے ثاقب کھرل ودیگر نے خطاب کیا۔