کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 215 عزم کور کی سپورٹ لاجسٹکس بٹالین میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی عملے کی مسلسل کوششوں سے مختلف قسم کی گاڑیوں کی مرمت کی گئی۔ ان گاڑیوں میں 12 ہموی ایمبولینسز، 4 رینجر ایمبولینسز، 3 انٹرنیشنل کرینز اور ایک ٹرالر شامل ہیں۔