ذکاء اشرف کا استعفیٰ منظور،محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ

ذکاء اشرف کی جگہ محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے ذکاء اشرف کا استعفی بھی منظور کرلیا ہے۔ وزارت بین الصوباٸی رابطہ محسن نقوی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کا نماٸندہ مقرر کیا جائے گا۔محسن نقوی کو پی سی بی کے  چیٸرمین کیلٸے نامزد کیا جاٸیگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ نگران وزیر اعلی بھی رہیں گے۔وزیراعظم کی جانب سے محسن نقوی کا نام گورننگ بورڈ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وہ چیف پیٹرن کے بورڈ آف گورنر میں نمائندے ہوں گے۔ وہ مستقبل میں چئیرمین کرکٹ بورڈ بھی ہوسکتے ہیں۔ چینلز اونر محسن نقوی آج کل نگراں وزیر اعلی پنجاب بھی ہیں۔ ان کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض چیف سلیکٹرہیں۔

ای پیپر دی نیشن