مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ جس کی 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا ہے؟ کیا نیا خیبرپختونخوا یا نیا پاکستان بنایا گیا کوئی تبدیلی آئی؟ یہاں پر کسی نے کچھ بنایا ہے تو وہ میں نے بنایا ہے، موٹروے جاکر دیکھ لیں،اگر 5جج مجھے نہ ہٹاتے تو مانسہرہ میں خوبصورت ایئرپورٹ اور میٹرو بس ہوتی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مانسہرہ میں عظیم الشان جلسہ۔ https://t.co/sAKlZm2rrx
— PMLN (@pmln_org) January 22, 2024
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے کہاکہ 2013میں انتخابی جلسے میں مانسہرہ آیا تھا،ان لوگوں نے آپ سے کتنا دور کردیا تھا،کبھی جیل میں ، کبھی لندن، آج 10سال بعد آپ کے درمیان ہوں،آج یہاں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں،آپ مجھے ووٹ دیں گے یا نہیں؟گزشتہ حکومت نے موٹروے کو سکھر سے آگے نہیں بڑھایا،ہماری حکومت کو مدت پوری کرنے دی گئی ہوتی تو اگلی حکومت بھی ہماری ہوتی، لوگوں کو روزگار دیا، سستی گیس فراہم کی، ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سستی بجلی فراہم کی۔نواز شریف نے کہا کہ ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کردیا، پاکستان کو نیچے گرا دیا گیا، آج ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے۔انہو نے کہا کہ ڈالر 104 روپے پر ہم نے روک رکھا تھا، اب ڈالر قابو میں نہیں آرہا، یہ بدنصیب تحفہ گزشتہ حکومت نے آپ کو دیا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یہ پانچ جج نہ نکالتے تو مانسہرہ خوبصورت اور یہاں ایئرپورٹ ہوتا۔