عوام نےاپنا فیصلہ 8 فروری کی بجائے 22 جنوری کو سنا دیا : مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف کو کسی نے کہا کہ بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے شہر فلاں شہر سے الیکشن لڑیں لیکن نوازشریف نے کہا پورا پاکستان میری جان کا ٹکڑا ہے الیکشن مانسہرہ سے ہی لڑوں گا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے نوازشریف سے ہزارہ اور مانسہرہ کے لوگ محبت کرتے ہیں، نوازشریف نے الیکشن لڑنے کا انتخاب کیا تو وہ مانسہرہ سے کیا ، نوازشریف کو کسی نے کہا کہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے فلاں شہر سے لڑیں، انہوں نے جواب دیا کہ پورا پاکستان میری جان کا ٹکڑا ہےلیکن الیکشن مانسہرہ سے ہی لڑوں گا، کیپٹن صفدر مانسہرہ کی خدمت میں حاضر رہے ، نوازشریف ہوں یا شہبازشریف، کیپٹن صفدر نے مانسہرہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بات کی  ہے،خیبر پختونخواہ کوئی تجربہ گاہ نہیں،خیبر پختونخوا جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے۔مریم نواز کا کہناتھا کہ میں نے بلین ٹری سونامی کہیں نہیں دیکھا ، بلین ٹری سونامی کہیں دیکھا ہے، مانسہرہ والو ؟ جو درخت لگے ہوئے تھے وہ بھی وہ لوگ بیچ کر کھا گئے،کے پی کے میں رشوت کا بازار گرم ہوا، عوام کی بھلائی کا نہیں سوچاگیا، خیبر پختون خواہ میں دس سال مین پانچ ہسپتال دکھا دو ، کوئی اور نج لائن دکھا دو، کوئی دانش سکول دکھا دو جو تم نے د س سال میں بنایا ہو، پشاور کی میٹرو بس آج بھی چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے ۔مریم نواز نےکہا کہ ان کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں ، ان کی کارکردگی صفر ہے ،جس کے پاس کارکردگی ہوتی ہے وہ اپنے منصوبے گنواتا ہے ، تنقید نہیں کرتا، دس سال ہمارے مخالف کی حکومت تھی، کوئی ایک منصوبہ دکھا دے ، ہزار ہ موٹر وے کے علاوہ کوئی قابل ذکر منصوبہ ہے ؟ نوازشریف کے بد ترین سیاسی مخالفین کی حکومت تھی ، جو ذاتیات پر اترتے تھے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ  آج ان سے پوچھو ، 5 سال میں پانچ منصوبوں کا پوچھو تو دوڑ لگا دیتے ہیں، اچھے سکول، ٹرانسپورٹ سسٹم ، گرین لائن بسیں، ریلوے لائن پر مانسہرہ والوں کا بھی حق ہے ،مانسہرہ والو! اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا، مانسہرہ نے اپنا فیصلہ 8 فروری کی بجائے 22 جنوری کو سنا دیا ہے ۔آپ اپنے بچوں کا مستقبل غلط ہاتھوں میں نہیں دے سکتے ، مانسہرہ نے ہمیشہ نوازشریف سے محبت نبھائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن