پشاور (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبے بدخشاں میں روسی چارٹر طیارہ حادثے کے چار مسافر بچ گئے۔ حادثے کا شکار طیارے میں 6 مسافر سوار تھے۔ 2 لاپتا ہو گئے۔ طیارہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز گرا تھا۔ روس کے چارٹر طیارے میں مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے۔ طیارہ براستہ بھارت اور ازبکستان، تھائی لینڈ سے روس جا رہا تھا۔
ایئر ایمبولینس
افغانستان: روسی ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 2 افراد لاپتہ، 4 بچ گئے
Jan 22, 2024